زورآور ممبر اسمبلی مختار انصاری کو بے گناہ بتانے کے لئے بہوجن سماج
پارٹی (بی ایس پی) صدر اور سابق وزیر اعلی مایاوتی کے خلاف توہین عدالت کی
اجازت کے لئے اٹارنی کے یہاں عرضی داخل کی گئی ہے۔مئو رہائشی اشوک سنگھ کی جانب
سے داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ ان کے بھائی
اجے پرکاش سنگھ عرف منا سنگھ کا2009 میں قتل کر دیا گیا تھا۔اس قتل کے گواہ اور سرکاری گنر کابھی 2010 میں قتل کر دیا گیا تھا اور
دونوں صورتوں میں مختار انصاری کے خلاف چارج شیٹ داخل ہوئی تھی۔